بیکری کی دکانوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری

 بیکری کی دکانوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری

بیکری کی دکانوں پر غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت جاری متعدد بار نشاندہی کے باوجود صورتحال جوں کی توں برقرار ہے ، شہری

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں شہر بھر میں بیکری کی دکانوں پر ناقص اور غیر معیاری فوڈ آئٹمز کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کندیاں اور اسکے مضافات میں قائم مختلف بیکریوں پر زائدالمیعاد ،غیر معیاری، مضر صحت اور ناقص اشیائے خورونوش کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود صورتحال جوں کی توں برقرار ہے مٹھاء اور بسکٹ پر بھنبھناتی مکھیاں فوڈ اہلکاروں کا ناقص کارکردگی کا مہنہ بولتا ثبوت ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار اس صورتحال پر مؤثر کارروائی کرنے کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور عملی طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں