دو افراد گرفتار،چرس 540گرام کلاشنکوف دس گولیاں برآمد

دو افراد گرفتار،چرس 540گرام  کلاشنکوف دس گولیاں برآمد

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران تین اور افراد قانون کی گرفت میں آ گئے ۔

 صدر پولیس جوہر آباد نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس 540گرام ، ایک کلاشنکوف دس گولیاں جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پسٹل اور تین کولیاں بر آمد کی ہیں ، تینوں ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں