سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل اور پیزا شاپ سیل

سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف  ورزی پر دو ہوٹل اور پیزا شاپ سیل

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی انتظامیہ کی کاروائی سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل اور پیزا شاپ سمیت چار دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

 بعد ازاں وارننگ دے کر دکانیں ڈی سیل کر دی گئی گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل نے پیرا فورس کے انفروسمنٹ آفیسر مہر حسن سیال کے ہمراہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کے بازاروں اور شاہراہوں کا دورہ کیا اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب گجر جی برگر شوارما اینڈ ہوٹل بلاک نمبر 3 محمدی ہوٹل بمقام ضیاء شہید روڈ کلاسک پیزا شاپ سمیت دیگر دکانوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل کر دی گئی۔ بعد ازاں وارننگ اور بیان حلفی جمع کرائے جانے پر دکانوں کو ڈی سیل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں