تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ کاشتکار متاثر ہوا ، فاروق ڈھڈی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)سابق چیرمین یونین کونسل عظمت والا رائے فاروق ڈھڈی نے کہا کہ۔۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ کاشتکار متاثر ہوا ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور کابینہ میں 90فیصد سے زیادہ زمیندار ہونے کے باوجود کسی نے بھی ڈیزل کی قیمت پر بات نہیں کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کسانوں اور کاشتکاروں سے کتنا مخلص ہیں انھوں نے ڈیزل کی قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔