عوام کی قومی وصوبائی اسمبلی میں آوازبلند کررہے ہیں ،شاہدجٹ

 عوام کی قومی وصوبائی اسمبلی میں آوازبلند کررہے ہیں ،شاہدجٹ

بھلوال(نمائندہ دنیا) ممبر وزیر اعلی پنجاب کوارڈنیشن کمیٹی تحصیل بھلوال چوہدری شاہدجٹ نے کہا ہے کہ۔۔

 ممبر قومی اسمبلی ووفاقی وزیر ملک مختاراحمد بھرتھ اورممبرصوبائی اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری منصوراعظم سندھو دونوں شخصیات اہلیان بھلوال کی ترقی کے خواہاں ہیں اس حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورااترتے ہوئے تعمیری کاموں سمیت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر وقت عوام کے درمیان موجود نظر آتے ہیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایم این اے ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ عوام کی قومی وصوبائی اسمبلی میں آوازبلند کررہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکتا ہے اس حلقہ بالخصوص بھلوال شہر کی تعمیروترقی کیلئے اپنا مخلصانہ کرداراداکررہے ہیں انکی کوششوں سے جاری ہونیوالی اربوں روپے کی گرانٹ سے بھلوال شہر کا ہر علاقہ تعمیری لحاظ سے بہتر ہوگا اور انکی کاوشوں سے اہلیان بھلوال کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں