گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے 8 کروڑ 67 لاکھ کے خصوصی فنڈز موصول
بھلوال(نمائندہ دنیا) ایکسین بلڈنگز سرگودھا بدر سلطان نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی سفارش۔۔۔
مشیر وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ اور صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی ذاتی دلچسپی سے گورنمنٹ گرلز کالج بھلوال کی عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے 8 کروڑ 67 لاکھ روپے کے خصوصی فنڈز حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں اس منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کالج کی مین بلڈنگ کی مرمت و بحالی، باؤنڈری وال کی ازسرنو تعمیر، خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی پانی کی بڑی ٹینکی کی ری کنسٹرکشن جبکہ کالج ہاسٹل کی مرمت شامل ہے۔