قائد آباد میں ایس ڈی پی او آفس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ

قائد آباد میں ایس ڈی پی او آفس  کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے قائد آباد میں ایس ڈی پی او آفس کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔

اس دوران انہوں نے عمارت کے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنسٹریکشن کمپنی کے ذمہ داران کو ہدائت کی کوالٹی کنٹرول کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوتے عمارت کا تعمیراتی کام معینہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ ڈی پی اور خوشاب کا کہنا تھا کہ اس اہم عمارت کے تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اگر عمارت کے کسی بھی حصے میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکائت ملی تو ٹھیکیدار کیخلاف سخٹ کاروائی ہو گی ، انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران کو تعمیراتی کام کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں