ظفری گینگ کے دو ارکان گرفتار
جوہرآباد(نمائندہ دنیا)خوشاب پولیس نے ایس ڈی پی او صدر سرکل امجد علی کی زیرِ نگرانی جرائم پیشی افراد کیخلاف قانون کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے چوروں کے بدنام زمانہ گروہ ظفری گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کیا لیا ۔
گرفتار کئے جانیوالے دونوں ملزمان محمد ظفر ولد محمد رمضان اورغلام مصطفی ولد ظفر پولیس کو چوری کے 9سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ خوشاب انسپکٹر اظہر اقبال نے دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر وارداتوں کے دوران چرایا جانیوالا پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی بر آمد کر لی ہے ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرزای نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او خوشاب انسپکٹر اظہر اقبال اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے ، ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنانے کیلئے پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے انشاء اﷲ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا ۔