بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ، والدین طلبہ

بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ، والدین طلبہ

بھیرہ(نامہ نگار)سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔

 بھاری تنخواہوں اور مراعات کے باوجود خصوصاً دیہی علاقوں میں قائم سکولوں میں اساتذہ اور سٹاف کی غیر حاضری یا تاخیر سے پہنچنے کا رجحان تعلیمی معیار کو بری طرح متاثر کر رہا ہے ۔ طلبہ کی قیمتی تعلیمی اوقات ضائع ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی تعلیمی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے نہ صرف حاضری کا شفاف ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے گا بلکہ اساتذہ اور عملے میں ذمہ داری کا احساس بھی بڑھے گا۔ اس جدید نظام کے نفاذ سے غیر حاضری اور تاخیر جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، جس سے تعلیمی نظم و ضبط بہتر ہوگا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی طلباء والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ کرے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے ، تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکے اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں