ٹینکر نہری پانی چوری کیے جانے پر کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف مقدمہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) بذریعہ ٹینکر نہری پانی چوری کیے جانے پر کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف پولیس نے کینال آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کے نواح میں چک نمبر 137 جنوبی موڑ تار چک نمبر 60 جنوبی تک 21 کلومیٹر کارپٹ سڑک محکمہ ہائی وے کی نگرانی میں اعجاز حسین نامی کنسٹرکشن کمپنی سڑک تعمیر کر رہی ہے گزشتہ روز کینال آفیسر کڑانہ سب ڈویژن حافظ احمد حسن کو اطلاع ملی کہ سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازمین مسمیان امتیاز ولد شبیر اور منشی محمود کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکے دار محمد محسن کے کہنے پر چک نمبر 136 جنوبی کے قریب سرکاری نہر سے بذریعہ ٹینکر پانی چوری کر رہے ہیں جس پر چھاپہ مار کر مذکورہ افراد کو پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا