اقدام قتل میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پپلاں پولیس کی کاروائی، اقدام قتل میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر ملک عبدالغفار اور انکی ٹیم نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم امیر حسن ولد محمد یعقوب سکنہ پپلاں سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا۔