نیتن یاہو دنیا کے جھوٹے فریبی اور مکار انسان،نور حیات کلیار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) سابق امیدوار قومی اسمبل نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر آعظم نیتن یاہو دنیا کے جھوٹے فریبی اور مکار انسان ہیں۔
انکی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا انھوں نے کہا کہ اﷲ تعالی نے انکے تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے امریکہ ایران عارضی جنگ بندی کو بھی اسرائیلی وزیر آعظم سبو تاز کرنے کی کوشش کریں گے انھوں نے کہا کہ کہ پاکستانی جشن منا ہی رہے تھے کہ اور ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے کہ صدر ٹرمپ نے بیان دے دیا کہ جنگ بندی میں چین کا کردار تھا مزاکرات کی میز پر بھی امریکی دھوکے بازی اور مکاری دکھائیں گے وہ ہر کسی کو صرف اپنے مفاد میں استعمال کرتے ہیں مسلمانوں کو اس غلط فہمی سے نکلنا ہو گا ۔