محمد خان نامی شخص نے قبضہ کرکے دکان بنالی ہے

 محمد خان نامی شخص نے قبضہ  کرکے دکان بنالی ہے

موچھ (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے ابا خیل اڈے پرخواتین کے لیے بنائے والے مسافر خانے پر محمد خان ولد بہادر خان نامی شخص نے قبضہ کرکے دکان بنالی ہے اب ابا خیل سے جانے اور ابا خیل آنے والی خواتین کو مسافر خانے میں بیٹھ کر انتظار کرنے کی بجائے مین روڈ میانوالی تلہ گنگ روڈ پر کھڑے ہوکر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

 جس سے خواتین و حضرات کے علاؤہ انکے بچوں کو سخت تشویش کے ساتھ ساتھ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اسد عباس مگسی ڈپٹی کمشنر میانوالی وقار عظیم کھرل ڈی۔پی او میانوالی اور شیخ عبد القیوم اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سے پر زور اپیل کی ہے کہ محمد خان نامی شخص سے خواتین کا مسافر خانہ واگزار کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں