8 سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں حافظ قرآن 8 سالہ بچے کو تکمیل قرآن پر آمین کی تقریب کے روز شیطان صفت شخص نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سلانوالی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد محمد جاوید کی درخواست پر درندہ صفت شخص سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔