ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز

ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف  کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز

کندیاں(نمائندہ دنیا )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلا نمبر گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 اس مہم کے دوران بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایکسائز انسپکٹر عظمت اللہ خان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑی کی رجسٹریشن مکمل کروائیں اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ قوانین کی پاسداری ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے ، لہٰذا شہری از خود تعاون کریں تاکہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں