شہریوں کو اُن کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم

شہریوں کو اُن کی دہلیز پر ڈرائیونگ  لائسنس کی سہولت فراہم

کوٹ مومن(نمائندہ )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ بھابھڑہ اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو اُن کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اسی سلسلے میں موبائل لائسنس وین نے بھابھڑہ کا دوسرا وزٹ کیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو لرنر اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کی سہولت گھر کے قریب ہی میسر آ گئی انچارج موبائل لائسنس یونٹ سب انسپکٹر علی الطاف کی نگرانی میں محمد صابر اور اکبر نقوی نے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق، مکمل رہنمائی اور لائسنس پراسیسنگ کا عمل نہایت منظم انداز میں مکمل کیا شہریوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں