رات 10 بجے کے بعد تمام ہوٹلز اور دکانیں لازمی بند رہیں گی، تاجر
شاہ پور ( نمائندہ دنیا )پیرا فورس نے شاہ پور سٹی صدر میں انجمن تاجران کے عہدیداران اور نمائندگان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شہر کے تمام دکانداروں اور ہوٹلز مالکان کو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات سے آگاہ کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس کے اہم نکات رات 10 بجے کے بعد تمام ہوٹلز اور دکانیں لازمی بند رہیں گی۔تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کے اصولوں پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔کفایت شعاری کے تحت بجلی، گیس اور پانی کے فضول استعمال پر پابندی ہوگی پیرا فورس نے واضح کر دیا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے ۔اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے سے لے کر سیل تک کی سزائیں شامل ہیں۔انجمن تاجران نے پیرا فورس کے ساتھ مکمل تعاون اور قانون کی پابندی کا یقین دلایا