زہریلے پانی کا ڈیم توڑنے والے ارب پتی 6 لیز ہولڈرز کے خلاف مقدمہ

 زہریلے پانی کا ڈیم توڑنے والے ارب  پتی 6 لیز ہولڈرز کے خلاف مقدمہ

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سٹون کریشنگ مارکیٹ میں پہاڑوں پر قائم زہریلے پانی کا ڈیم توڑنے والے ارب پتی 6 لیز ہولڈرز کے خلاف مقدمہ درج۔

 ڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی گندم کی فصلات تباہ ہو گئیں اور کئی زرعی رقبوں پر ڈیرہ جات تباہ ہوئے اور مویشی ہلاک ہوئے سڑکیں بہہ گئیں اور قرب و جوار میں بجلی کا نظام تباہ ہوا جن بڑے ارب پتی لیز ہولڈرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں چوہدری محمد حنیف گجر ضیا اللہ خان نیازی انس ظہیر سرمد طفیل چیمہ صوفی محمد انور اور لیز کور انٹرپرائزز کے نام شامل ہیں ۔مدعی مقدمہ انسپکٹر مائنز سرگودھا میاں افضل خان نے اپنے استغاثہ میں کہا ہے کہ مذکورہ لیز ہولڈر نے واقعہ چک نمبر 126جنوبی سٹون کریشنگ مارکیٹ میں پہاڑوں کے دامن میں کان کنی کے دوران نکلنے والے زہریلے پانی کو سٹور کرنے کے لیے ایک ڈیم نما بڑا تالاب بنایا ہوا ہے جس میں پانی کا بڑا ذخیرہ ہر وقت موجود ہوتا ہے مذکورہ لیز ہولڈرز کو بارہا مرتبہ ڈیم نما تالاب کے پشتے مضبوط کرنے اور سیفٹی کے سلسلہ میں مؤثر انتظامات کرنے کے لیے تحریری طور پر مراسلات بھجوائے جاتے رہے مگر مذکورہ لیز ہولڈرز نے ڈیم کی مضبوطی اور سیفٹی کے لیے مناسب انتظامات نہ کیے اور ہمیشہ غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا استغاثہ ہی میں کہا گیا کہ مذکورہ لیز ہولڈرز نے جان بوجھ کر ڈیم نما تالاب کو تڑوایا جس کے باعث غریب کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی گندم کی فصلات تباہ ہو گئیں اور مویشی ہلاک ہوئے 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں