ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ٹی ایچ کیو  ہسپتال قائدآباد کا اچانک دورہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کا اچانک دورہ کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر قائدآباد چوہدری حسیب الرحمان، ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد اور ڈیوٹی ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔

 ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز،گائنی وارڈ، ٹراما سنٹرقائدآباد،فارمیسی کا گائنی وارڈزودیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں پر زیر علاج مریضوں ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدائت کی کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، حکومت پنجاب نے عوام کی صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہاکہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف جو ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کسی عبادت سے کم نہیں۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کیو ہسپتال صفائی اور سیکوڑی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق میڈیکل پیر میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی حاجری بھی چیک کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں