2کروڑ روپے کی ادائیگی سے انکار پر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کیخلاف مقدمہ

2کروڑ روپے کی ادائیگی سے انکار پر  کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعمیراتی میٹریل ادھار لے کردو کروڑ روپے کی ادائیگی سے انکار پر کنسٹرکشن کمپنی کا مالک قانون کی زد میں آ گیا۔

113جنوبی کے اخترنے پولیس کو بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کے عرفان نے پتھر مارکیٹ سے مختلف اوقات میں تعمیراتی میٹریل ادھار لیا اور ادائیگی کی بجائے دو کروڑ روپے کا چیک دیا جو کہ متعلقہ بینک نے بوگس قرار دے کر ڈس آنر کر دیامتاثرہ شخص کے بار بار اصرار کرنے پر ملزم رقم دینے سے صاف انکاری ہو گیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں