ایرانی افواج نے حسینیت کی یاد تازہ کر دی ،ڈاکٹر آصف محمود
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ اسرائیلی و امریکی کیخلاف ایرانی افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے حسینیت کی یاد تازہ کر دی اور یزیدیت کا صبر، ہمت اور استقامت کے ساتھ سامنا کیا۔
عمرہ کی سعادت سے واپسی پر ملاقات کے دوران مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ایمبیسی میں ملاقات کریں گے اور کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی جانب سے ایران کی امداد کے لیے تین ملین روپے پیش کریں گے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ امتِ مسلمہ میں اتحاد، امن اور بھائی چارہ قائم فرمائے ۔