گمشدہ کمسن بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

گمشدہ کمسن بچی کو ڈھونڈ کر  والدین کے حوالے کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ اربن ایریا پولیس کی فوری کارروائی، گمشدہ کمسن بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔

 اربن ایریا پولیس کو کمسن بچی درعدن کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اے ایس پی سٹی وقار احمد نے انسپکٹر عمران نذیر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ جس پر والدین نے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ بچے آپکا مستقبل ہیں انکی بہترین پرورش اور حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے اپنے بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبرز لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں