واٹر ٹینک کی خستہ حالی نے مسافروں اور ریلوے ملازمین کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا

 واٹر ٹینک کی خستہ حالی نے  مسافروں اور ریلوے ملازمین کی  صحت کو خطرے میں ڈال دیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں ریلوے جنکشن اسٹیشن پر صفائی کی ناقص صورتحال اور واٹر ٹینک کی خستہ حالی نے مسافروں اور ریلوے ملازمین کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 پلیٹ فارم نمبر 2 کے ساتھ قائم واٹر ٹینک جس سے اسٹیشن اور ریلوے کوارٹرز کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ، کی چھت متعدد مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ سامنے کی حفاظتی جالی بھی خراب ہو چکی ہے اس صورتحال کے باعث ٹینک میں پرندوں کی بیٹ، مردہ پرندے اور کیڑے مکوڑے شامل ہونے کا خدشہ ہے جو سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سنجیدہ مسئلے سے متعلق سابق آئی او ڈبلیو کو آگاہ کیا گیا تھا مگر کوئی مؤثر اقدام نہ اٹھایا گیانئے تعینات آئی او ڈبلیو کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا جا چکا ہے تاہم تاحال ٹینک کی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں