بارشوں میں اضافے کا عندیہ کاشتکاروں کو مزید پریشانی میں مبتلاکر کے رکھ دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال بارشوں میں اضافے کے عندیہ نے کاشتکاروں کو مزید پریشانی میں مبتلاء کر کے رکھ دیا ہے ۔
کیونکہ نہروں اور راجباہوں کی طرح سیم نالوں کی صفائی بھی نہیں ہوئی اور ایسا نہ ہونے کے باعث اضافی بارشوں سے مزید زرعی رقبہ برباد ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔اس ضمن میں کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ضلع میں واقع سیم نالوں کی صفائی کا عمل شروع کرایا جائے تا کہ آنے والے وقت میں کاشتکاروں کا مزید رقبہ تباہ و برباد نہ ہو۔