دو مردوں اور دو خواتین قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس نے محلہ سمن آباد میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے دو مردوں اور دو خواتین کو قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ محلہ سمن آباد میں ایک مکان کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا تو موقع پر دو مرد اور دو خواتین کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ لیا گیاپولیس نے گرفتار افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔