ٹرانسپورٹ کے کرایے ،اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ،رضوان مختار رندھاوا
خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم نہ ہوناحکومتی رٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی ریلیف پالیسی محض بیانات تک محدود ہے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنان،مارکیٹوں میں چیکنگ کا موثر نظام کے قیام اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ چوہدری رضوان مختار رندھاوا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس طوفان نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔