ڈاکوؤں کی ممبر پنجاب اسمبلی رانا منور غوث پر فائرنگ
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں تھانہ عطاء شہید چک نمبر 114 جنوبی کی حدود میں ڈاکو ناکہ مسلح ڈاکو درمیان سڑک میں بھاری بھر درخت سے ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کرتے رہے۔
دوران ڈکیتی ممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین زکوۃ عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث کا تقریباً 12 بجے شب وہاں سے گزر ہوا تو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی رانا منور غوث کے ہمراہ گاڑی میں موجود افراد نے بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی جس پر ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تا ہم رانا منور غوث اور گاڑی میں موجود دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔