کار سرکار میں مداخلت کا مرتکب ملزم احمد نواز عدالت سے بری

کار سرکار میں مداخلت کا مرتکب  ملزم احمد نواز عدالت سے بری

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مداخلت کا مرتکب ملزم احمد نواز عدالت سے بری ہو گیا۔

 ملزم احمد نواز ولد محمد حیات ساکن نسیم کالونی کیخلاف پولیس نے ت2022میں زیر دفعات 186اور 506ت پ مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران احمد نواز پر لگایا جانیوالا الزام ثابت نہ ہو سکا اور عدالت نے اسے با عزت بری کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں