حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبے قابل تحسین ہیں:جاوید احمد چیمہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق کمشنر انکم ٹیکس چوہدری جاوید احمد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار ایک قابل تحسین اقدام ہے ، جس سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے