مولانا محمد سعید اسد مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں
بھیرہ(نامہ نگار)ممتاز عالمِ دین، تفسیر ضیاء القرآن و ضیاء النبی کے کاتب مولانا محمد سعید اسد مرحوم کی صاحبزادی انتقال کر گئیں۔
مرحومہ پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین اور ایڈمنسٹریٹر حفصہ نیشنل سکول میاں سلیم الدین کی ہمشیرہ تھیں نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے اسد خورشید نے پڑھائی، جس میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل پیر ابوالحسن محمد شاہ الازہری، پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ، صدر بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) شاہین فاروقی، چیئرمین ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، سابق رکن ضلع کونسل راجہ مجاہد علی خان بکھر، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر میاں شاہد رفیق،صدر ذوالفقار علی بھٹو شامل تھے ۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی آج 21 اپریل کو صبح 10 بجے مسجد ڈھبے والی میں شروع ہوگی ۔جبکہ اجتماعی دعا 11 بجے کی جائے گی۔