اسلحہ کے زور پر لڑکے کو مبینہ طور پر بد فعلی کانشانہ بنا دیا

اسلحہ کے زور پر لڑکے کو  مبینہ طور پر بد فعلی کانشانہ بنا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو مختلف واقعات کے دوران پٹھان کالونی میں اسد نے 14سالہ بلال کو دھوکہ سے لے جا کر پسٹل کے زور پرمبینہ طور پر بد فعلی کانشانہ بنایا جبکہ اس کا دوست موبائل پر نازیبا ویڈیو بناتا رہا۔

بعدازاں متاثرہ بچے کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر کے بدنام کردینگے ،اسی طرح بھیرہ میں محمد اشفاق نے اپنے محلے دار عمر دین کے 11سالہ بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ورثاء کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں