وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں ، شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب جس طرح پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہ نہ صرف قابل تعریف ہے ببلکہ اس سے قبل آج تک کسی بھی وزیراعلی نے اتنی تیزی سے ترقیاتی کام نہیں کروائے جتنے مریم نواز کروا رہی ہیں۔
بلا شبہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت جب بھی برسر اقتدار آتی ہے تو پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جاتا ہے عمران خان کے دور میں لوٹ مار زیادہ تھی اور کام نہ ہونے کے برابر تھے اب لوگوں کو ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں اس کا سہرا بلا شبہ محترمہ مریم نواز کے سر ہے اور انشاء اﷲ آنے والے دنوں میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے حکومت کا ایک ہی وعدہ ہے خوشحال پنجاب اور اس کے لیے وزیراعلی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔