حاجی متین احمد قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی اور حاجی متین قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سیف خان، وارث ندیم وڑائچ سیاسی سماجی کارکن حاجی راشد پرویز محبوب عالم اور دیگر دوست احباب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔