رقبہ پرمبینہ طور پر زبردستی قبضہ کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع لعلووالی میں زمین کے تناعہ پر مبشر وغیرہ دس سے زائد افراد نے مسلح ہو کر مخالف اوورنگزیب کے رقبہ پر دھاوا بول کر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور اس دوران مزاحمت پر اوررنگ زیب کو ڈنڈوں سوٹوں سے مارنا شروع کر دیا۔
اس دوران آسیہ بی بی اور خاتون بی بی بچانے آئیں ملزمان نے آہنی راڈ کے وار کر کے انہیں بھی مضروب کر دیا اور پولیس آمد پر فرار ہو گئے ، پولیس نے پانچ نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔