ڈاکوؤں نے گھر سے 24 لاکھ ، کار اور دیگر سامان لوٹ لیا
ڈاکوؤں نے گھر سے 24 لاکھ ، کار اور دیگر سامان لوٹ لیا چار ڈاکو دیوار پھلانگ کر ڈیرہ نما گھر میں داخل ، اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی کی بڑی واردات چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گن پوائنٹ پر سوزوکی کار موٹر سائیکل بندوق 12 بور زیورات اور نقدی مجموعی طور پر 24 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص محمد بلال کلیار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔گزشتہ شب سلانوالی کے نواحی چک نمبر 61 جنوبی کے رہائشی محمد بلال ولد عبدالستار کلیار کے ڈیرہ نما گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی بتایا گیا ہے کہ چار مسلح ڈاکو تقریباً 2 بجے شب دیوار پھلانگ کر ڈیرہ نما گھر میں داخل ہو گئے ایک مسلح ڈاکو ڈیرہ کے باہر پہرہ دیتا رہا جبکہ 3 مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گھر کی جامع تلاشی لیتے رہے اور دوران تلاشی 30 ہزار روپے کی نقدی ایک تولہ سونا کے طلائی زیورات مالیت 3 لاکھ 25 ہزار ایک موبائل مالیت 20 ہزار روپے ایک لائسنس سی بندوق 12 بور ایک عدد موٹر سائیکل مالیت 60 ہزار روپے اور ایک سوزوکی ویگن آر کار مالیت 20 لاکھ روپے مجموعی طور پر مسلح ڈاکو 24 لاکھ 63 ہزار روپے مالیت کا ساز و سامان اور نقدی چھین کر لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص محمد بلال کلیار کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف بجرم 392 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔