امریکہ ایران کیساتھ مذاکرات میں مخلص نہیں، جماعت اسلامی
امریکہ ایران کیساتھ مذاکرات میں مخلص نہیں، جماعت اسلامی اسرائیل لبنان فلسطین پر بمباری کر رہا ، امریکہ سلامتی کونسل یو این او کو نظر نہیں آتا
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)امریکہ ایران کیسا تھ مذاکرات میں مخلص نہیں ہے ایک طرف تو امریکہ ایران کیساتھ مذاکرات کی بات کرتا ہے دوسری طرف سے ایران پر حملے کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے کفار نے کبھی مسلمانوں کو دل سے قبول نہیں کیا ہے ان خیالات کا اظہار سید افتخار حسین شاہ ضلعی امیر جماعت اسلامی ضلع بھکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے اسرائیل لبنان فلسطین پر بمباری کر رہا ہے امریکہ سلامتی کونسل یو این او کو نظر نہیں اتا ہے اندھے ہیں سب انہوں نے کہا کہ ٖغیر مسلموں نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے مسلمان ممالک کو تمام تر اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جانا چاہیے تاکہ کفار کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ قران پاک میں اﷲ پاک فرماتا ہے کہ یہودو نصاری کبھی اپکے دوست نہیں بن سکتے ہیں چاہے اپ انکو سونے کی پلیٹ میں بھی کھانا کھلائیں انہوں نے کہا کہ اج مسلمان ممالک میں اتحاد یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور تمام مسلمان ممالک کو اپنے ایرانی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے کفار ایک ایک مسلمان ملک کو مارنا چاہتے ہیں اج ایران کا نمبر ہے تو کل کسی اور مسلمان ملک کا لگ جائے گا انہوں نے تمام مسلمان ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اپیل کی ہے