ناقص پٹرول ، متعددفیلنگ اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ
ناقص پٹرول ، متعددفیلنگ اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ سرگودھا سمیت خوشاب میانوالی اور بھکر میں اوور چارجنگ پر ایکشن
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منسٹری آف انرجی حکومت پاکستان کی ہدایت پر سرگودھا سمیت خوشاب میانوالی اور بھکر میں اوور چارجنگ کے ساتھ ساتھ ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعا ت فروخت اور دیگر بے ضابطگیوں ملوث فیلنگ اسٹیشنز کے لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق ایسے متعدد فلنگ اسٹیشنز کی تفصیلات ضلعی حکومتوں کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ متذکر ہ پٹرول پمپ قوانین کی سخت خلاف ورزی کے بدستور مرتکب ہو رہے ہیں ،قبل ازیں بھی قانونی کاروائی کیلئے ملاوٹ شدہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت اور اوور چارجنگ کرنیوالوں کی تفصیلات اور مالکان کے کوائف سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کئے جا چکے ہیں یہی نہیں چیک اینڈ بیلنس کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث انتظامی کنٹرول نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ،جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔