4افراد کا مکان پر قبضہ کیلئے بیوہ اور جوان بچیوں پر تشدد
4افراد کا مکان پر قبضہ کیلئے بیوہ اور جوان بچیوں پر تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چار افراد نے مکان پر قبضہ کی خاطربیوہ اور اسکی جوان بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 162شمالی کی رہائشی بیوہ خاتون زرینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ بیوہ اور غریب ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے اسے بیوہ فنڈز سے دس مرلے کی جگہ پر ایک کمرہ تیار کر کے دیا ہے جس میں و ہ رہائش پذیر اور محنت مزدوری کر کے اپنے کنبے کا پیٹ پال رہی ہے ، جبکہ دیہہ کے غضنفر وغیرہ اس پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی خاطر انہوں نے گزشتہ روز ملزمان نے بیوہ خاتون اور اسکی پانچ بچیوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔