سمارٹ آئی ایپس کے ذریعے 1 لاکھ 45 ہزار اافراد کو چیک

 سمارٹ آئی ایپس کے ذریعے 1 لاکھ 45 ہزار اافراد کو چیک

سمارٹ آئی ایپس کے ذریعے 1 لاکھ 45 ہزار اافراد کو چیک پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 1 لاکھ 34 ہزار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا پولیس نے ای-پولیس پوسٹ، ٹریول آئی اور اسمارٹ آئی ایپس کے ذریعے مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد اافراد کو چیک کیا۔گزشتہ ہفتے صرف ای-پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان کو موقع پر گرفتار کیا گیاایک چوری شدہ وہیکل کو ٹریس کر کے قبضے میں لیا گیا، لاری اڈوں اور ہوٹلوں پر ٹریول آئی اور اسمارٹ آئی سسٹم کو بھی بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا۔

گزشتہ سات روز میں ان ایپس کے ذریعے 12 ہزار سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جس کا مقصد مشکوک افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے ۔اس حوالے سے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ ای-پولیسنگ کی بدولت اب مجرمان کے لیے روپوش رہنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ اس سسٹم کے ذریعے فیلڈ میں موجود فورس کو فوری طور پر اشتہاریوں کا ریکارڈ موصول ہو جاتا ہے ،جس سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں