کچہ پھاٹک سے بھٹی چوک تک سڑک پر آمدو رفت محال
کچہ پھاٹک سے بھٹی چوک تک سڑک پر آمدو رفت محال مجاہد کالونی ، ملت پارک ،نیو ملت پارک سمیت کئی آبادیوں کے مکینوں کومشکلات
سرگودھا(سٹاف رپور) ترقیاتی کام ٹھپ ہونے کے باعث گل والا کچہ پھاٹک سے لے کر بھٹی چوک تک سڑک پر آمدو رفت محال ہو کرر ہ گئی ،اور ملحقہ مجاہد کالونی ، ملت پارک ،نیو ملت پارک، میاں حیات کالونی سمیت سمیت کئی آبادیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اس سڑک پر سیوریج لائن کی تنصیب کاکام مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیدار نے سڑک بنانا تھی مگر دو سال سے یہ کام درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے جگہ جگہ کھدائیوں نے علاقہ کی شکل تبدیل کرکے رکھ دی ہے رہی سہی کسر بارش نے نکال دی ،روزانہ تین سے پانچ حادثات معمول بن چکے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صورتحال کا ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، افسران اور سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے شکایات پر عملدرآمدبھی نہیں ہو رہا ،اور مبینہ کمیشن لے کر محکموں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے اہل علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو یہاں کا دورہ کر کے ترجیح بنیادوں پر اصلاح ا حوال کی اپیل کی ہے ۔