کاشتکاروں کو رجسٹریشن کرانے پر مفت بار دانے کی تقسیم شروع
کاشتکاروں کو رجسٹریشن کرانے پر مفت بار دانے کی تقسیم شروع محکمہ خوراک نے دو گندم خریداری مراکز آسیانوالہ اور سلانوالی روڈ کو فعال کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو اپنی رجسٹریشن کرانے پر مفت بار دانے کی تقسیم شروع ہو گئی ہے جبکہ محکمہ خوراک سرگودھا نے دو گندم خریداری مراکز آسیانوالہ اور سلانوالی روڈ کو فعال کر دیا ہے جبکہ حکومت نے سرگودھا میں چار خریداری سنٹرز بنانے کی ہدایت کی تھی زمینداروں کا کہنا ہے کہ گندم پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے خریدنے سے مڈل مین حرکت میں آرہے ہیں،اور بعض علاقوں میں کاشتکاروں کو حکومت کے مقررہ ریٹ نہیں دیئے جا رہے ہیں جس پر انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔