احمد لدھیانوی اور سبطین شاہ کی ملاقات ،ایران کشیدگی پر گفتگو
احمد لدھیانوی اور سبطین شاہ کی ملاقات ،ایران کشیدگی پر گفتگو مقدساتِ دین کی حفاظت کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت کے راہنما علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سرگودھا آمد پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ سید محمد سبطین شاہ نقوی سے ملاقات میں ناموسِ صحابہ بل پر مشاورت کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کی مابین کشیدہ صورتحال سے خطے پر پڑنے والے اثرات تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و مذہبی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے \"ناموسِ صحابہ و اہل بیت بل\" پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقدساتِ دین کی حفاظت کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے ۔ اس مشاورتی نشست میں امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے چیلنج قرار دیا گیا۔اس موقع پر پیر ضیاء قادری، میاں عبدالغفار آزاد، امیر افضل اعوان،حافظ عمر فاروق شاکر نے دیگر معززین موجود تھے ۔ان رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات کے آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔دونوں جماعتوں نے عزم کیا کہ دینِ اسلام کی سربلندی اور ملکی بقاء کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔