تین منشیات فروشوں گرفتار،86لٹر دیسی شراب اور700گرام چرس بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا)سٹی پولیس جوہر آباد نے منشیات کی لعنت کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے چلائی جانیوالی مہم کے دوران سٹی پولیس جوہر آباد نے مختلف علاقوں میں موثر کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طورپر 86لٹر دیسی شراب اور700گرام چرس بر آمد ہوئی ، تینوں ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ اور نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔