مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ مجرم علی حسن نے ذیشان حیدر نامی شہری کو ناحق قتل کیا تھا

بھلوال(نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بہترین تفتیش، قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔معزز عدالت نے مقدمہ نمبر 1228/24 میں جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حسن کو عمر قید کی سزا سنا دی۔مجرم پر 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد، رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کی جائے گی۔مجرم علی حسن نے ذیشان حیدر نامی شہری کو ناحق قتل کیا تھا۔ڈی پی او سرگودھا کا تفتیشی ٹیم کو شاباش، بہترین پیروی پر کارکردگی کو سراہا۔سنگین مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ، ڈی پی او سرگودھاپولیس جدید تفتیشی نظام کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں