ڈکیتی میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا
ڈکیتی میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا نجی کورئیر آفس میں ڈاکو ملازمین کو یرغمال نقدی اور دیگر سامان لولے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا، ساہیوال کے ایک نجی کورئیر آفس میں پیش آئی جہاں دو نقاب پوش مسلح ملزمان دفتر میں داخل ہوئیاور پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر مرزا دلشات جو کہ کمپنی کا لیگل سکیورٹی آفیسر ہے کو 6 ملازمین سمیت گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور لاکر روم میں لے گئے جہاں اسلحہ کے زور پر ملزمان نے چابی لیکر لاکر کھولا اور اس میں موجود 12 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا اور پھر یرغمال بنائے 6 افراد کی جیبوں سے مجموری طور پر 24 ہزار سے زائد کی نقدی ، 6 قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا این وی آر سسٹم تک لوٹ لیا اور جاتے ہوئے ڈاکو ملازمین کو واش روم میں بند کر گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔