ڈپٹی کمشنر فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا اور ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت دیگر تعمیراتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا  اور ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت دیگر  تعمیراتی کاموں کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے سول لائنز میں جاری بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اربن کوریڈور منصوبے کے تحت زیرِ تعمیر فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا اور ٹف ٹائلز کی تنصیب سمیت دیگر تعمیراتی کاموں کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ \'اربن بیوٹیفکیشن پراجیکٹ\' کے تعمیراتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اس عوامی فلاحی منصوبے کو مقررہ وقت پر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں