ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایمرجنسی اینڈ کوئیک رسپانس فورس فعال کو کرنے کا فیصلہ
کوئیک رسپانس فورس کسی بھی نا گہانی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے گی، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،ٹیمیں بھی تشکیل جائیں گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پری مون سون اور سیلاب کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ‘‘ امداد/ریلیف پروگرام’’ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایمرجنسی اینڈ کوئیک رسپانس فورس فعال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ خصوصی کوئیک رسپانس فورس کسی بھی نا گہانی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اٹھائے گی، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول رول قائم کیا جائے گاپی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری گائیڈ کے مطابق سیلاب یا قدرتی آفات کے دوران وبائی امراض کی روک تھام اور لوگوں کو ریلیف کے علاوہ بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے الگ سے ٹیمیں بھی تشکیل جائیں گی ،جو کوئیک رسپانس فورس کے زیر اثر ہونگی جبکہ فورس کے ارکان کو ہنگامی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور چھوٹے بڑے ہسپتالوں کے میڈیکل افسران و دیگر عملے کو کسی بھی طرح کی نئی ذمہ داریاں سونپنے کے اختیارات بھی تفویض کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے ۔