لوڈ ٹرک کینال کالونی کے مرکزی گیٹ کے قریب الٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں سے لاہور جانے والا لکڑی سے لوڈ ٹرک کینال کالونی کے مرکزی گیٹ کے قریب الٹ گیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹرک اوو لوڈنگ کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھاء میں الٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں ٹرک پر لدی لکڑی سڑک پر بکھر گئی حادثے کے باوجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے اور انہیں معمولی خراشیں آئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔