پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا‘ملک عطااﷲ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطااﷲ مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا۔
جس کے نتیجے میں مزدور طنقہ اسکی لپیٹ میں آئے گا انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کے لئے اب مہنگائی کا مذید بوجھ برداشت کرنا ناممکن ہے انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ٹیکسوں میں کمی کی جائے ۔