1122کسی بھی شخص کو ابتدائی طبی امداد میں اہم کردار ادا کرتی‘سیفٹی افیسر بھیرہ
میانی )نامہ نگار ) ملک میں اموات زیادہ تر حادثات میں ہیڈ انجری سے ہوتی ہے دنیا بھر میں ایمرجنسی سروسز کے اداروں کے مخصوص نمبر ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں ہنگامی حالات میں رسپانس کا ریسکیو ون ون ٹو ٹو نظام 2004میں متعارف کرایا گیا ہے جو رفتہ رفتہ پاکستان بھر میں پھیل گیا ہے کسی بھی شخص کو دی جانے والی ابتدائی طبی امداد اس کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
فلاحی تنظیم ائیڈیل کے زیر انتظام میانی کے محلہ خواجگان میں خورشید بیگم انسٹی ٹیوٹ میں خواتین ٹرینی سے تحصیل ریسکیو سیفٹی افیسر بھیرہ طارق صاحب نے دوران تربیت گفتگو کرتے ہوئے کیا خواتین کی سکل ڈیویلپمنٹ میں ریسکیو ایمرجنسی پنجاب کے کردار کو سراہا گیا ایڈمن شیخ سکندر اور فوکل پرسن سید محمد مردان شاہ کی فلاحی کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔